ابنا: ڈاکٹر ولایتی نے بدھ کی رات کو اسلامی بیداری اور خواتین عالمی کانفرنس کی اختتامیہ تقریب میں کہا کہ یہ نشست مسلم خاتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی چھوٹی سی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران میں عالم اسلام کی خواتین کی یہ نشست انقلابی خواتیں کے مابین تجربوں کے تبادلے اور ہم فکری نیز ایک دوسرے کو پہچاننے اور جاننے کا سنہری موقع ثابت ہوئي ۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامی ہرگز ان ماؤں کے ایثار اور قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کے خون سے اسلامی بیداری کے شجر کی آبیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت اسلامی خاص طور لبنان اور فلسطین کی خواتین کے جہاد کو رہتی دنیا تک یاد رکھے گي۔ ڈاکٹر ولایتی نے اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے تینتیس سالہ تجربوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ یہ تجربے انقلابی تحریک کو جاری رکھنے میں خواتین کے بے مثال کردار کا ثبوت ہے۔......./169
12 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 328796
عالمی مجلس برائے اسلامی بیداری کے سیکریٹری جنرل علی اکبر ولایتی نے کہا ہے مسلم خاتون نے اپنے جہاد سے علاقے میں اسلامی بیداری کو تشخص عطا کیا ہے۔